بھارتی فوج(india army) کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی

india army

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پاک فوج کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو انفارمیشن وار میں شکست دے دی ہے. بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنی فوج کے موجودہ و سابقہ افسروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی اور کہا کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات لیک ہوئیں وہ سوشل میڈیا کے ذرئعے لیک ہوئیں اس لئے اب بھارتی فوج(india army) میں سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے.

بھارتی پائلٹ ابھی نندن(abhinandan) کی دوبارا انٹری فضائیہ میں

یال رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین پہلے ہی آئی ایس پی آر کی پے در پے کامیابیوں کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ انہوں نے جدید جنگی حربوں اورمہارت کے شعبے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی کی تعریف کی تھی۔جبکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را” کے سابق چیف اے ایس دولت بھی پاکستان کی حکومت اور آرمی کے معترف ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوجی(india army) پاکستان کی جانب سے سیٹ کیے جانے والے ہنی ٹرہپ میں بھی کئی مرتبہ پھنس چکے ہیں جس کے پیش نظر بھارتی فوج نے اس سے قبل بھی اپنے فوجی افسران و اہلکاروں پر اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا تھا تاہم اب بھارتی فوج کی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے پر بھارت فوج(india army) کے سربراہ جنرل بپن راوت نے فوج کے حاضر سروس اور سابق افسران پر سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں