وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار(sardar usman buzdar) کے کاہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا

sardar usman buzdar

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار(sardar usman buzdar) حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ رہے تھے کہ لینڈنگ سے پہلے ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ طیارے کو ہنگامی لیڈنگ کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ اتار لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد گئے تھے، جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ نےگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ ، پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122
اور پنڈی بھٹیاں کے لئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

شنیرا اکرم(shaniera akram) نےکراچی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کیا جائے

وزیراعلیٰ نےنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام ، واگزار کرائےگئے 58 کنال پر آم کے باغ اور کولو تارڑ میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار (sardar usman buzdar)کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ سال میں صوبے میں پچاس کروڑ پودےلگائیں گے، رواں سال نوے لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، حافظ آباد اور ڈی جی خان میں کوئی فرق نہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں