بجلی(electricity) ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑیگا۔

electricity

سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی(electricity) کی قیمت فی یونٹ ایک روپے93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کردی، بجلی قیمت جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی جائے گی، جولائی میں بجلی پیداوارپرلاگت 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی . میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے93 پیسے منہگی کرنے کی درخواست کردی ہے .

ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی(electricity) کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی(electricity) پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی،نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی، بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کے لیے ہے۔

بھارتی فوج(india army) کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی

نیپرا کے مطابق فرنس آئل سے5.5 فیصد، گیس سے11.81 فیصد ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی(electricity) پیدا کی گئی۔جولائی میں نیوکلیئرذرائع سے 5.81 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی قیمت بڑھانے سے متعلق درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کیلئے ہے۔ دوسری جانب حکومت نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 63پیسے کمی کی گئی ہے،یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے کمی کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم ہوکر127روپے 14پیسے کردی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 5روپے 63 پیسے کم کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر4 روپے 27 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں