misbah-ul-haq
مصباح الحق(misbah-ul-haq) کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی نے مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ جب کہ وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔مصباح الحق 3 سال کے لیے پاکستانکرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
مصباح الحق(misbah-ul-haq) کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کےلیے مکمل تیار ہوں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہوگا، کوچز کےلیے درخواست جمع کروانے والے تمام امیدواروں کے مشکور ہیں
بھارتی عدالت نے محمد شامی(shami) کو 15 روز میں گرفتاری دینے کا حکم جاری کر دیا
واضح رہے کہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مصباح الحق(misbah-ul-haq) ان کے ساتھ کپتان رہے ہیں، اب ایک بار پھر یہ جوڑی مل کر کام کرے گی لیکن دونوں کے رول مختلف ہوں گے، سابق اسپیڈ اسٹار نے گزشتہ دنوں ”کرکٹ پاکستان“ کو انٹرویو میں ہی واضح کردیا تھا کہ انہیں مصباح الحق کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرتے ہوئے کوئی مسائل نہیں ہوں گے،ہم دونوں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکتے ہیں۔