سوات میں مقامی گلوکارہ ثناء(sana) کو بھائی نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

پاکستان میں شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور فنکارہ غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی ہے

sana

سوات : معروف پاکستانی گلوکارہ کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا، خیبرپختونخواہ کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی پشتو زبان کی گلوکارہ ثناء(sana) کو سگے بھائی نے چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا، پولیس قاتل کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور فنکارہ غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی ہے۔

سوات میں مقامی گلوکارہ ثناء کو بھائی نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ سوات کے علاقے مینگورہ میں گلوکارہ کو اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا، جو اسپتال میں دوراج علاج چل بسی، ثناء نے مرنے سے قبل پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کا کہنا تھا

کہ میں صحن میں سو رہی تھی، والدین کے درمیان طلاق کی وجہ سے بھائی نے مجھ پر حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کا قاتل بھائی قاسم فیصل آباد سے آیا تھا، جس نے چھری کے وار کرکے بہن کو قتل کیا،

سابق پورن سٹار میا خلیفہ(mia khalifa) نے فحش فلمیں بنانے والے ہدایتکاروں پر الزام لگایا ہے

کچھ عرصہ قبل معروف ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی کی جانب سے غیرت کے نام پرقتل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اب خیبرپختونخواہ کے شہر سوات میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پشتو زبان کی معروف گلوکارہ ثناء(sana) کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کو اس کے سگے بھائی نے چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا اور پھر قاتل فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے اور قاتل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں