پاکستانی اداکار شان شاہد(shaan shahid) کشمیر کے لیے شاعر بن گئے

shaan shahid

 پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہیرو شان شاہد(shaan shahid) دنیا بھر میں مشہور و معروف ہیں۔وہ اکثر سوشل سرگرمیوں میں شرکت کرتے نظر آتے اور شائقین کے دل کے بھی قریب نظر آتے ہیں۔ملک میں یا دنیا میں کہیں بھی انسانیت سے متعلق مسئلہ ہو تو وہ سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں۔تاہم حال ہی میں کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سوات میں مقامی گلوکارہ ثناء(sana) کو بھائی نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

شان شاھد (shaan shahid) نے کشمیر ایشو پر ہر فورم پر آواز اٹھائی اور پاکستانیوں سے بھی کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے کی کئی بار اپیل کی ہے. کشمیر ایشو پر ان کے اتنا زیادہ ایکٹو ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ انسانیت کا کتنا احترام کرتے ہیں اور کشمیریوں پر بھارتی بربریت سے ان کا دل کس قدر بے چین ہے.لہٰذا انہوں نے اپنے دل کی عکاسی کرتے ہوئے ہی کشمیریوں کے لیے نظم لکھی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے.شان کی لکھی نظم کے الفاظ دل دہلا دینے والے ہیں جو ان کے جذبات کی خوب خوب عکاسی کرتے نظر آتے ہیں. انہوں نے کشمیر کیلئے نظم لکھی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی.نظم کے الفاظ درج ذیل ہیں

زندان کی دیوار پہ لکھے ہیں خون میں
جو حرف مٹ گئے تھے ظلمت کی دھوپ میں
لو بھر دیا ہے آ ج سیاہی میں اپنا خون
پھر رکھ دیا ہے سر اب اپنے قلم پر
اب تن سے ہو جدا یا نیزے پہ ورد ہو حق بات تو کہنی ہے ہر دور یزید میں
۔۔۔۔۔۔شان شاھد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں