M.nawaz sharif
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف(M.nawaz sharif) نے کہا ہے کہ وہ کبھی ڈیل نہیں کرینگےبلکہ اپنے خلاف تمام کیسز جیتنے کے لئے قانونی جنگ لڑینگے۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہی ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی 13 اگست کے بعد نواز شریف سے پہلی ملاقات تھی۔ دونوں بھائیوں کی جیل میں ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ ڈیل کی خبروں پر شہباز شریف اور نواز شریف کا آپس میں مکالمہ بھی ہوا۔
نواز شریف (M.nawaz sharif) نے کہا ’’میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا اورووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں۔۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے جلد عوام سے این آر او مانگیں گے۔پی ٹی آئی حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔
6 دہشتگرد ہلاک جب کہ کارروائی میں ایک اہلکار شہید: کوئٹہ سی ٹی ڈی(CTD -Police)
عوام عمران خان اور کابینہ کا احتساب کرے گی۔نواز شریف (M.nawaz sharif) نے مسئلہ کشمیر پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے۔دنیا مسئلے کو حل کروائے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہو گا۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ڈیل کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے شریف خاندان کی ڈیل کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں ، کئی صحافیوں یہاں تک کہ حکومتی نمائندوں نے بھی ڈیل سے متعلق کئی دعوے کیے ہیں جبکہ اب جاوید ہاشمی نے بھی ڈیل کی خبروں کا اشارہ دے دیا ہے۔اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ ڈیل ہو رہی ہے لیکن قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا واضح مؤقف ہے کہ وہ این آر او نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او دینے کی عمران خان کے پاس کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ہم وزیراعظم عمران خان کے پاس نہیں جائیں گے اور یہ بات طے ہے۔