میکال ذوالفقار کی فلم” شیر دل“(sherdil) دوبارہ 6ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

sherdil

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی پاک فضائیہ کے حوالے سے بنی فلم ’’شیر دل‘‘ (sherdil)ایک بار پھر یوم دفاع کے موقع پر 6 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق فلم رواں سال 23 مارچ کو پہلی بار سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ کاسٹ میں میکال ذوالفقار کیساتھ ارمینا رانا، حسن نیازی اور سبیکا امام شامل ہیں، فلم کے پروڈیوسر نعمان خان جبکہ ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔

پاکستانی اداکار شان شاہد(shaan shahid) کشمیر کے لیے شاعر بن گئے

مذکورہ فلم میں وطن کے دفاع کرتے پاک فضایہ کے جوانوں، ان کی خدمات، جذبے اور قربانیوں کو خوبصورت انداز میں فلما یا گیا ہے، قبل ازیں’’شیر دل‘‘ کو رواں سال 23 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا جس نے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں