ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کیلیے مزید 9 جدید ریڈار(radar) نصب

radar

اک بھارت کشیدگی کے باعث ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کیلیے مزید 9 جدید ریڈار (radar)نصب کر دیے گئے۔ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کیلیے مزید 9 جدید ریڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے اہم مرکزی ایئرپورٹس پر نصب کیے ہیں، نصب کیے جانے والے جدید ریڈار(radar)کے بعد ملکی فضائی سرحدوں اور فضائی حدود کی موثر حفاظت اور نگرانی کی جا سکے گی،

یہ ریڈار(radar) پہلے لگائے جانے والے ریڈار کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ وسیع رینج رکھتے ہیں۔نئے ریڈار کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے علاوہ روجھان، پسنی، لک پاس میں لگائے گئے ہیں،

اغوا ہونے والی بچی کی دلخراش داستان جس سے منہ بولا باپ اور ایک پولیس والا زیادتی(victim) کرتا رہا

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے ریڈار(radar) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے علاوہ روجھان، پسنی، لک پاس میں لگائے گئے ہیں۔لگائے گئے ریڈار میں 3پرائمری سرویلنس ریڈار اور 6 سیکنڈسری سرویلنس ریڈار شامل ہیں جو چیک ری پبلک اور اسپین میں تیار کیے گئے ہیں۔نئے لگائے گئے تمام ریڈار مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مرکزی ائیر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کر دئیے گئے ہیں جن کے لگنے کے بعد سول ائیر ٹریفک کی نگرانی اور حفاظت کی رینج بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ غیر فوج فضائی آپریشنز کا ریگولیٹر ہونے کے ناطے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی ائیر اسپیس میں فضائی ٹریفک محفوظ اور رواں رکھنے کا ذمے دار ہیں تاکہ اس کے فضائی حدود اور ملکی حدود کے اوپر سے گزرنے والے طیاروں کے لیے کسی قسم کا رسک نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں