لاستھ مالنگا(lasith malinga) نے ٹی 20 کرکٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

lasith malinga

سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا(lasith malinga) نے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ انہوں نے ٹی ٹونٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔ کینڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں36 سالہ لاستھ مالنگا(lasith malinga) نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچرے اڑا دیا، ایک ہی اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے دنیا ئے کرکٹ کے پہلے باﺅلر بن گئے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹی ٹونٹی میں 100 شکار کرنے والے پہلے باﺅلر بھی قرار پائے۔

وقار یونس(waqar younis) کو بطور باﺅلنگ کوچ ماہانہ کتنی تنخواہ دی جائے گی

انٹرنیشنل کریئر میں لاستھ مالنگا(lasith malinga) نے مجموعی طور پر 5 ہیٹ ٹرکس بنائی ہیں، ایک روزہ میچوں میں 3 اور ٹی ٹونٹی میں 2 ہیٹ ٹرک کے ساتھ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ ہیٹرکس کرنے والے باﺅلرز میں وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سر فہرست آگئے۔

مالنگا نے 2007 ءورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور 12 سال بعد پیسر نے ٹی ٹونٹی میں یہ اعزاز حاصل کیا۔                                                                                                                                                                                    

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں