ایپل(apple) نے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروا دیےاورساتھ ایپل واچ سیریز 5 لانچ کر دی

apple

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل(apple) نے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروا دیے ہیں جن میں پہلے سے زیادہ کیمرے ہیں اور اس کا جدیدیت سے ہم آہنگ پروسیسر کم پاور استعمال کرتے ہوئے تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے آئی فون 10 پرو کے دو نئے ماڈلز کی بیٹری پرانے ماڈلز کی نسبت چار سے پانچ گھنٹے زیادہ کام کرے گی۔

ایپل(apple) نے فائیو جی ماڈل لانچ نہیں کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چند دوسرے فیچر مسنگ ہیں۔ ایپل نے سمارٹ واچ کا نیا ورژن بھی متعارف کروایا ہے جس میں پہلی مرتبہ ‘ہر وقت آن رہے والا’ فیچر دیا گیا ہے۔

گھڑی میں کمپاس کا آپشن بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹائٹینیم کیسنگ کا بھی۔ یہ گھڑی پہننے والے کو اس کے ارد گرد شور کا لیول خطرے کی حد تک بڑھنے کی صورت میں آگاہ بھی کرے گی۔یہ تمام ماڈلز آئندہ دس روز کے اندر مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ایپل کا نیا فلیگ شپ آئی فون(iphone) 11 منظر عام پر آ گیا ہے

ایپل(apple) واچ سیریز 5 (جی پی ایس) کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ ایپل واچ سیریز 5 (جی پی ایس + سیلولر) کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔یہ دونوں ماڈل ابھی بھی ایپل کی ویب سائٹ پر پری آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔جی پی ایس ورژن  20 ستمبر سے امریکا اور دنیا کے 38 ممالک کے سٹورز

میں دستیاب ہوگا۔جی پی ایس اور سیلولر ورژن امریکا اور 20 ممالک میں ہی پیش کیا جائے گا۔
ایپل(apple) واچ سیریز 4 کی فروخت تو بند ہو جائے گی لیکن ایپل واچ سیریز 3 کی فروخت جاری رہے گی ۔ 19 ستمبر کو اس دونوں ورژن کے لیے واچ او ایس 6 بھی جاری کیا جائے گا۔ ایپل واچ سیریز 1 اور ایپل واچ سیریز 2 کو اس خزاں میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں