وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل(shahbaz gill) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

shahbaz gill

پنجاب کے سیاسی میدان میں زبردست ہلچل ، استعفیٰ بھجوا دیا گیا ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے
ترجمان شہباز گل(shahbaz gill) نے استعفیٰ دیدیا ،تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے
دفترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے استعفیٰ دیدیا ہے

فصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل(shahbaz gill) نے مختلف امور پر تحفظات کےسبب اپنا
استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا ہے جبکہ عون چوہدری کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے انہیں
ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کی قرادادوں پرعمل نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے اداکی:ڈاکٹر ملیحہ لودھی(maleeha lodhi)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل(shahbaz gill) کو صوبے میں گورننس اور
پولیس کے نظام پر قیادت سے تحفظات تھے ، جس کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے،
ان کی جگہ ابھی تک کسی کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیرعون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر
مقرر کردیا گیا ہے، آصف محمود پنجاب ہارٹی کلچر اورٹورازم سے متعلق امور میں
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں