Nakyal Galetar

نکیال گلہتر (Nakyal Galetar) شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئی بیٹے کی بارات کی روانگی کے ٹائم ماں کی اچانک موت

Nakyal Galetar
تفصیلات کے مطابق علاقہ گلہتر(Nakyal Galetar) کی سماجی شخصیت حاجی سجاد صاحب کی زوجہ محترمہ جو کچھ عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھی بیٹے کی بارات روانگی کے موقع پر حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی خاندانی ذرائع کے مطابق بیمار ماں کی خواہش تھی کہ مرنے سے پہلے اپنے بیٹے کو دولہا بنتے دیکھ سکوں رسم حناء کے موقع پر ماں نے بیٹے کو پانچ ہزار کی سلامی دی اور شدید بیماری کے باعث اس طرح خوشیاں منائی کے سب کو لگا کے وہ جیسے کبھی بیمار ہی نہیں تھیں صبح بارات روانگی کے وقت دنیا کی عظیم حستی ماں بیٹے کو دولہا بنتے دیکھ کر بارات روانگی سے پہلے ہی دنیا بقاء کی طرف روانہ ہو گئ مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن دو بجے علاقہ گلہتر(Nakyal Galetar) میں ادا کی جائے گی
عظیم ماں کی آخری خواہش نے پھر ایک بار ثابت کر دیا کے ماں صرف اپنے بچے کی خوشیاں دیکھنا چاہتی ہے باقی اسے اپنی اولاد سے کوئی لالچ نہیں ہوتی اللّٰہ تعالیٰ سب کی ماؤں کو سلامت رکھے آمین۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں