پاکستان کی سیاست سےعلیحدگی کااعلان کرتاہوں،ڈاکٹر طاہر القادری(Muhammad Tahir-ul-Qadri)

Muhammad Tahir-ul-Qadri

پاکستان عوامی تحریک کےڈاکٹر طاہر القادری(Muhammad Tahir-ul-Qadri) سربراہ کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے
خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا،
پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا، پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے لیکن عوامی فلاح اور بہبود کے لیے
کچھ نہیں ہوتا۔

طاہر القادری(Muhammad Tahir-ul-Qadri) نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں غریب اور متوسط طبقے کی کوئی گنجائش
نہیں ہے، زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ صرف اور صرف اقتدار کے لیے زندہ رہتے ہیں۔ سربراہ پاکستان
عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہادتیں تحریک کی جاری جدوجہد کا ایک نتیجہ تھیں،
3 ماہ تک عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل(shahbaz gill) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کے نتیجے میں وہ لوگ جن پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا تھا انہیں
پکڑا گیا، اب نئے لوگوں کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح احتساب کے عمل کو آگے بڑھاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے میں حکومت وقت سے اپیل کرتا ہوں کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دیا جائے،
شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانےکیلئے ہماری جنگ آخر دم تک جاری رہے گی، حکومت شہدائے
ماڈل ٹاون کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں