عوام پنجاب ہاؤس(punjab house) مری اور گورنر انیکسی میں رقم ادا کر کے قیام کرسکیں گے

punjab house

پنجاب ہاؤس(punjab house) اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےعوام کے لیے پنجاب ہاؤس(punjab house) مری
اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی
کو 16 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔عوام پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی میں
رقم ادا کر کے قیام کرسکیں گے۔ دونوں جگہوں پر کمرے کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت ہوگی-

پاکستان کی سیاست سےعلیحدگی کااعلان کرتاہوں،ڈاکٹر طاہر القادری(Muhammad Tahir-ul-Qadri)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے بھی مختلف محکموں کے 177
ریسٹ/ گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول چکی ہے۔سرکاری عمارتوں کو عوام کے لئے ریسٹ
/گیسٹ ہاؤسز میں بدلنا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی جانب اقدام ہے اس اقدام سے سرکاری
ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو آمدن بھی حاصل ہوگی ،عوام کو سیاحتی مقامات پر بہترین سہولتوں سے
آراستہ ریسٹ /گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی سہولت ملے گی.

ذرائع کے مطابق کہ گورنمنٹ ہاؤس مری سے ایک ماہ میں تقریباً 10 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔
گورنمنٹ ہاؤس مری کو کچھ عرصہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں