rabi peerzada
ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈپارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف
لاہور ریجن عبدالشکور منج کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لاہور تنویر احمد جنجوعہ
اور دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ(rabi peerzada) کیخلاف4اژدھے ، مگر مچھ اور
دیگر اقسام کے سانپ رکھنے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
وائلڈلائف آفیسر نے بتایا کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات ابھی تک سانپ، اژدھا، مگرمچھ اورشیر رکھنے
کی جگہ کا سراغ نہیں لگا کیوں کہ سوشل میڈیا پردیئے گئے ایڈریس جعلی نکلے ہیں جب کہ اس
ضمن میں وائلڈلائف کی ٹیم نے ڈیفنس اور گارڈن ٹاؤن سمیت دیگرمقامات پر سراغ لگانے
کی کوشش کی ہے۔
شوبزمیں ہرآنے والا دن کسی نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے،ماہ نور(Mahnoor)
تنویرجنجوعہ نے بتایا کہ ہم نے اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ(rabi peerzada) کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سانپ،
اژدھا اورمگرمچھ رکھنے پروائلڈلائف ایکٹ 1974 ترمیم شدہ 2007 کی دفعات 9 اور12 کے تحت
چالان کیا ہے۔ جس کے تحت دوسال سے پانچ سال قید جب کہ 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ
یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔