جاپان:ٹوکیو(Tokyo) میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی برفباری کا کامیاب تجربہ

Tokyo

آئندہ سال ٹوکیو(Tokyo) میں اولمپکس مقابلوں کےدوران شائقین کو ممکنہ گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے
مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو(Tokyo)میں آئندہ سال جولائی اور
اگست کے مہینوں میں اولمپک مقابلے شیڈول ہیں۔منتظمین کے مطابق ان مہینوں میں ٹوکیو کا
درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے۔گرمی کی شدت کوکم کرنے کے
لیے ماہرین کی جانب سے دس منٹ تک مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا۔منتظمین کے
مطابق ممکن ہے کہ اس برفباری سیگرمی کی شدت میں کمی نہ ہولیکن یہ ٹھنڈک کا
احساس ضرور دیگی۔

33 سالہ سعودی خاتون مشاعل الجلود نے عوامی مقامات پر عبایہ(hijab) پہننا ترک کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں