انکم ٹیکس(income tax) ریٹرن ایپ تنخواہ دارطبقے کیلئے ایف بی آر کی آسان ایپ

income tax

چئیرمین ایف بی آر سید شبرزیدی نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہا ہے
کہ ایف بی آر نے تنخواہ دارطبقہ کیلئے انکم ٹیکس(income tax) ریٹرن جمع کرنے کے ضمن میں ٹیکس آسان ایپ ک
و بہتر بنادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے تنخواہ دارطبقہ آسانی اورسہولت کے ساتھ اپنا
ریٹرن فائل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بروقت ریٹرن جمع کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی
چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے ریٹرن فائل کرنے میں چند منٹ لگیں گے۔

مقامی مارکیٹ میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

تنخواہ دار افراد، انفرادی شخصیات اور ایسوسی ایشنز کے لیے سال 2019 کے ٹیکس ریٹرن جمع
کروانے کے لیے الیکٹرونک فارم ایف بی آر کی ویب سائٹ پر چند ضروری ترامیم کے ساتھ جلد
جاری کردیا جائے گا، جبکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں