نو ڈیل، نو کمپرومائز کی پالیسی کے تحت احتساب کا عمل جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان (pm imran khan)

pm imran khan

وزیراعظم عمران خان(pm imran khan) سے تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں
حکومت کے آئینی و قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے امریکا اور
سعودی عرب کے دوروں سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔

وزیراعظم عمران خان(pm imran khan) نے مزید کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔پہلی بار احتساب کا عمل سیاسی مداخلت
سے آزاد ہے۔احتساب کا عمل شفاف اور بے لاگ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ساری توجہ کشمیر
پر مرکوز ہے،جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہو گا،جب کہ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیل کی باتیں
کرنے والوں کو مایوسی ہو گی،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے کشمیر
کا مقدمہ دنیا میں سنا گیا۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھے ’’بیک چینل‘‘ مذاکرات(negotiations) شروع کرنے سے انکارکردیا ہے

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں حکومت کے آئینی
اور قانونی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہو گی، احتساب کاعمل جلد قوم
کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پرحکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست
اقدام ثابت ہوا، پہلی بارکامیاب خارجہ پالیسی کےباعث پوری دنیامیں کشمیر کامقدمہ سنا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں