بھارت نے گلوکار عدنان سمیع(adnan sami) کو ”پاکستانی شہری” ہونے پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جُرمانہ

adnan sami

بھارت نے گلوکار عدنان سمیع(adnan sami) کو سزا دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی
جانب سے عدنان سمیع پر بھارت میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے قانون کی خلاف
ورزی پر بھاری جُرمانہ عائد کیا گیا۔ بھارت کی فارن ایکسچینج میجمنٹ ایکٹ کی
ایپلیٹ ٹربیونل نے عدنان سمیع پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جُرمانہ عائد کر دیا ۔

یہ جُرمانہ عدنان سمیع(adnan sami) کو ریزرو بینک آف انڈیا کی پیشگی اجازت کے بغیر بحیثیت
پاکستانی شہری 2003ء میں بھارتی شہر ممبئی میں آٹھ فلیٹس خریدنے پر عائد کیا گیا۔
تاہم ٹربیونل نے 2010ء میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب
سے جائیداد کی ضبطگی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔

جبکہ جُرمانے کی سزا کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ بھارتی روپے کر دیا گیا ہے۔

فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بھی بہت بہتر ہوا ہے،ثناءنور(sana noor)

جُرمانے کی رقم 12 ستمبر کو جاری ہونے والے حکم کے تین ماہ کے اندر ادا کرنا لازمی ہے۔
خیال رہے کہ قبل ازیں عدنان سمیع نے 10 لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔ یہ فیصلہ عدنان سمیع
کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب سے جائیداد ضبطگی
کے حکم کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل کی سماعت پر کیا گیا۔ گلوکار عدنان سمیع(adnan sami) پر بھاری
جُرمانہ عائد ہونے پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی گورنمنٹ نے 8 فلیٹ بغیر مناسب قانونی
کارروائی کے خریدنے پہ 50 لاکھ انڈین روپے جرمانہ کیا اور سمیع نے 10 لاکھ جمع کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں