muhammad waseem boxer
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹوئٹ کیا ہے
جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر
محمد وسیم(muhammad waseem boxer) سےاپنے دفتر میں ملاقات کی اور محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل باﺅٹ جیت لی۔
دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے29 سالہ فلپائنی
باکسر کانراڈو کوایک منٹ اور 20سیکنڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔ محمد وسیم(muhammad waseem boxer) نے اپنی
جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کردیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی
باکسر نے اپنے حریف پر مکوں کی ایسی برسات کی کہ ناک آﺅٹ کرکے ہی دم لیا۔
ایشین بریڈ مین ظہیر عباس(zaheer abbas) کا سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا
محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھاجن میں سے وہ9 میں کامیاب
ہوئے ہیں، انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آﺅٹ بھی کیا جب کہ صرف ایک
مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد وسیم نے
2016 ءمیں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن
(ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔