70 سالہ شخص نے بیڈمنٹن کی کھلاڑی پی وی سندھو(p. v. sindhu) سے شادی کے لیے ضلعی حکومت کو درخواست جمع کروادی

p. v. sindhu

میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی گزشتہ ہفتے اس وقت منفرد خبروں کی زینت بنیں جب ان کے ہم
وطن 70 سالہ شخص نے ان سے شادی کے لیے حکومت کو ایک درخواست دی۔

ضلع افسر نے دراصل عوام کے مسائل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا اور
اس میں عام افراد کو بھی اپنے مسائل تحریری طور پر جمع کرانے کی اجازت تھی۔

اسی کچہری میں ضلع کے رہائشی 70 سالہ ملائسامی نے ضلعی افسر کو تحریری طور پر
درخواست جمع کرائی جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی شادی 24 سالہ
پی وی سندھو(p. v. sindhu) سے کروائی جائے۔

70 سالہ شخص نے اپنی درخواست میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی وی سندھو(p. v. sindhu) سے
ان کی شادی کے انتظامات کیے جائیں، دوسری صورت میں وہ خود اس حوالے سے
قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

کپتان ویرات کوہلی(virat kohli) نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ برابر کر ڈالا

عمر رسیدہ شخص نے اپنی درخواست میں حکومت کو دھمکی دی کہ اگر ان کی شادی
پی وی سندھو(p. v. sindhu) سے سرکاری سطح پر نہیں کرائی گئی تو وہ بیڈمنٹن کھلاڑی کو اغوا
کرکے ان سے شادی کر لیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمر رسیدہ شخص نے کلیکٹر کو جمع کرائی گئی درخواست
میں دعویٰ کیا کہ ان کی عمر 70 برس نہیں بلکہ محض 16 سال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں