Peshawar
پشاور(Peshawar) کے ڈینٹل کالج سے دو لاشیں برآمد ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ چمکنی سے
ایک خاتون ڈاکٹر اور انجینئر کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل
کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع سٹی ہوم
سے ایک خاتون ڈاکٹر اور انجینئر کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پاک افغان بارڈر(pak afghan border) پردھماکہ،میجرعدیل شاہد اورسپاہی فرازحسین شہید
لاشیں ایک کواراٹر سے ملیں تاہم جسموں پرظاہری طور پر کوئی نشانات نہیں پائے گئے۔ پولیس کے
مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق خاتون ڈینٹل کالج کی طالبہ
تھی۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹآنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
اصل حقائق جاننے کے لیےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش
کا آغاز کر دیا گیا ہے