بولڈ کرداروں کی وجہ سے نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئی:میگن فاکس(megan fox)

megan fox

میگن فاکس(megan fox) کو عام طور پر بولڈ کرداروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور انہوں نے معروف
سائنس فکشن فلم سیریز ’ٹرانسفارمرز‘ میں بھی بولڈ کردار ادا کیا تھا۔

’ٹرانسفارمرز‘ میں انہوں نے شیا لابوف کی کلاس فیلو اور محبوبا کا کردار ادا کیا تھا لیکن
وہ فلم میں بولڈ روپ میں دیکھی گئیں۔

میگن فاکس(megan fox) نے 2001 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں اپنی تیسری فلم ’کنفیشنز آف ٹین ایج
ڈرامہ کوئین‘ سے شہرت ملی، تاہم وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی چوتھی فلم ’ٹرانسفارمرز‘
سے فلم سازوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

میگن فاکس 2009 میں بھی ’ٹرانسفارمرز‘ سیریز کے سیکوئل میں دکھائی دیں اور اسی سال ان
کی ہارر کامیڈی فلم ’جینیفرز باڈی‘ بھی سامنے آئی، جس نے ان کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

ا۔فلم کی ریلیز کو ایک دہائی مکمل ہونے پر شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے سامنے اداکارہ
میگن فاکس(megan fox) نے اعتراف کیا کہ اس فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیائی
مسائل سے دوچار ہوئیں۔

اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک واقعے کے بعد نفسیاتی
مسائل کا شکار ہوجاتی ہے اور وہ کئی افراد سے جنسی تعلقات استوار کرنے کے بہانے قریب
آ کر انہیں نقصان پہنچاتی ہیں اور کچھ افراد کو قتل بھی کردیتی ہیں۔

سفید فام بالادستی کی سوچ کو سب سے گھناؤنا نظریہ قرار دیا،ٹیلرسوئفٹ(taylor swift)

فلم میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایسے کردار کو نبھانے
کے بعد شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر وہ گھر سے باہر
گئیں اور لوگوں نے انہیں دیکھا تو وہ ان پر شدید تنقید کریں گے۔میگن فاکس نے یہ انکشاف بھی کیا
کہ ’جینیفرز باڈی‘ کے بعد تمام فلم پروڈیوسرز نے انہیں صرف عریاں اور فحش کرداروں کی پیش
کش کی اور ایسے کردار ان کیلئے مزید ذہنی اذیت کا باعث بنے۔

اداکارہ کے مطابق وہ ایک دہائی قبل فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کے بعد پہنچنے والی ذہنی اذیت
کو بیان نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہمجھے کافی عرصے تک ایسا محسوس ہوتا رہا کہ میرا جنسی
استحصال کیا جا رہا ہے اور انہیں جان بوجھ کر فحش کردار دیئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں