وزیراعظم عمرا ن خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن(boris johnson) کے درمیان ملاقات

boris johnson

وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن(boris johnson) سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے
تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بورس جانسن کو کشمیر میں
انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن(boris johnson) سے ملاقات میں باہمی
دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد
کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے افغان امن کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کئے گئے تمام اقدامات
کی حمایت جاری رکھے گا ، امید ہے افغان امن عمل جلد دوبارہ شروع ہوگا۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان(maulana Fazal-ur-Rehman) نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان کی تردید کردی

خیال رہے 24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیے میں
شرکت کریں گے اور امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے
ملاقات کریں گے جبکہ اسی دن عمران خان امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے عشائیے میں
شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ،
اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور 27 ستمبر
کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں