جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان(maulana Fazal-ur-Rehman) نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان کی تردید کردی

maulana Fazal-ur-Rehman

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان(maulana Fazal-ur-Rehman) نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان کی تردید کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شیخ رشید کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، ہمیں کسی غیبی طاقت نے آزادی مارچ سے
نہیں روکا، آزادی مارچ کیلئے جلد پیپلزپارٹی سے دوبارہ ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف 15ملین مارچ کرچکی ہے۔

جن سے آزادی مارچ کیلئے ہمارا عزم اور توانائی بحال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نااہل ہے جس کے
پاس کوئی پالیسی ایجنڈا نہیں ہے۔آزادی مارچ میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہے۔نااہل حکومت کو
نہیں مانتے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مجھے شیخ رشید کا کوئی پیغام موصول نہیں ہو، ہمیں کسی
غیبی طاقت نے آزادی مارچ سے نہیں روکا۔

آزادی مارچ کیلئے جلد پیپلزپارٹی سے دوبارہ ملاقاتیں کریں گے۔

دوستی کی اعلیٰ مثال قائم، محمد بن سلمان(Mohammad Bin Salman Al Saud) نے عمران خا ن کو اپنا ذاتی طیارہ دے دیا

واضح رہے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان(maulana Fazal-ur-Rehman) کو پیغام دیا کہ
گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں۔ لانگ مارچ پر غور کریں۔ دوسری جانب گزشتہ روز سربراہ جے
یوآئی ف مولانا فضل الرحمان(maulana Fazal-ur-Rehman) نے صدر ن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی
سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
ہمارا کسی بھی ادارے کیساتھ تصادم نہیں ہے، ہم ملک میں 15 پرامن ملین مارچ کرچکے ہیں،
آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے۔

ہم تن تنہا آزادی مارچ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مارچ ناموس ختم نبوت، مہنگائی
اور ناانصافیوں کے خلاف ہوگا جس کے خلاف قادیانیت اور یورپ سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں