saudi arabia
سعودی عرب(saudi arabia) ،38 لاکھ سے زائد غیر ملکی اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر گرفتار
سعودی خبر رساں ادارے سے جاری نئے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ نومبر 2017 ء سے جاری مہم کے
دوران30,24,270افراد کو اقامہ قانون،5,95,796کو قانون محنت اور 2,52,128 کو سرحدی قوانین کی
خلاف ورزی پر پکڑا گیا. سرکاری اعداد وشمار کے مطابق65,679 افراد کو سعودی عرب کی سرحد
عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا. ان میں45 فیصد یمنی، 52فیصد ایتھو پین اور باقی کا تعلق دیگر ملکوں سےہے.
شارجہ(sharjah) میں غیر قانونی ٹیکسی چلانے والوں کو 5000 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا
سعودی عرب(saudi arabia) سے ہمسایہ ریاستوں کی سرحد عبور کرتے ہوئے 2,785افراد کو حراست میں لیاگیا.
4,522افراد انسانی سمگلنگ اور مجرموں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار ہوئے.1,587سے زائد
سعودیوں کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے کے الزام میں پکڑا گیا. 14,979
مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے. ان میں13097مرد اور1882خواتین شامل ہیں.
قوانین کی خلاف ورزی کی4,92,927 مجرموں پر فوری جرمانے عائد کیے گئے.9,62,234کو بیدخل کیا گیا.