earthquake
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے(earthquake) کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے
متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
منگل کی سہ پہر چار بج کر دو منٹ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے
مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے(earthquake) کی وجہ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میرپور میں بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
مقامی لوگوں نے اردو نیوز کو بتایا پے کہ پاکستان کے زیر انتطام کشمیر کے علاقوں جاتلاں، علی بیگ،
پل منڈا اور میرپور شہر میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
میرپور میں ایک پولیس ملازم راجہ آصف نے بتایا کہ انھیں گاؤں سے فون کر کے بتایا گیا ہے کہ پل
منڈا کے قریب نہر اپر جہلم کے بند میں شگاف پڑا گیا ہے۔ جس سے علاقے میں پانی بھر آیا ہے۔
میر پور کے رہائشی راجہ عامر کے مطابق کئی گھروں کی بیرونی دیواریں گر گئی ہیں۔
خوشاب،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،میانوالی میں زلزلے(earthquake) کے جھٹکے
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے نجی ٹی
وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ایک بچی کی ہلاکت اور 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
زلزلے(earthquake)کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کی ہے کہ آرمی چیف
نے کشمیر میں زلزلہ متاثرین کے لیے فوری ریسکو آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
ان کے مطابق آرمی جونوں کو ایوی ایشن اور مڈیکل سپورٹ ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقون کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔
زلزلہ پاکستان پنجاب اسلام آباد