گوری رنگت کے حوالے سے سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے: اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی(shaista lodhi)

shaista lodhi

میزبان اور اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی(shaista lodhi) نے کہا کہ معاشرے میں گوری رنگت کے حوالے سے سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی(shaista lodhi) کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں والدین اور
بیٹیاں خود بھی’’ گوری رنگت‘‘ نہ ہونے کی صورت شدید احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہیں اور ان کے پاس اکثر
ایسی مائیں آتی ہیں جوصرف اس مقصد سے اپنی بیٹیوں رنگ گورا کرنیوالے انجکشن لگواتی ہیں کہ ان کے رشتے
اچھی جگہ طے ہوسکیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ آجکل کے لوگ بھی لڑکی
کی سیرت سے زیادہ اس کی گوری رنگت کوترجیح دیتے ہیں۔

ایف آئی اے نے ایف بی آر سے اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا(Sophia Mirza) کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں