حکومت جتنا پیسہ مانگتی ہے اسے دے دو اور اپنی جان چُھڑواؤ : نواز شریف(nawaz sharif) کی والدہ

nawaz sharif

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ
نواز شریف(nawaz sharif) کی والدہ نے انہیں کہہ دیا ہے کہ حکومت جتنا پیسہ مانگتی ہے اسے دے دو اور اپنی جان چُھڑواؤ .
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں چاہے جتنے بھی اختلاف ہوں لیکن شریف خاندان اپنی والدہ کی بات نہیں ٹالتا .

مسلم لیگ ن کے صدرکے انتخاب کے وقت نواز شریف مریم نواز کو صدر بنانا چاہتے تھے لیکن میاں شہباز شریف
والدہ کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ میں نے آج تک بھائی کی کوئی بات نہیں ٹالی لیکن میں پاکستان میں منہ دکھانے
کے قابل نہیں رہوں گا انہیں کہیں کہ مریم کو پارٹی کا صدر نہ بنائیں جس کے بعد مریم نواز کو پارٹی کا صدر
نہیں نائب صدر اور شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنا دیا گیا تھا۔

لاہور: بہن کو برہنہ حالت میں قید رکھنے والے 2 بھائی گرفتار(arrested)

عارف حمید بھٹی نے مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ خبر کی تردید میڈیا پر آ کر کر سکتے ہیں۔
سینیئرصحافی عارف حمید بھٹی کے مطابق نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی نے اپنے بیٹے کو کہا کہ حکومت
والے جیتنا پیسہ مانگ رہے ہیں واپس دے دو اور ہم باقی زندگی سکون سے گزارنے کے لیے تیار ہیں۔
عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ آج نوازشریف(nawaz sharif) کی والدہ کو خصوصی طور جیل ملوانے لے جایا گیا تھا
اور 10 سے 12 اکتوبر کا وقت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف
آج بھی اپنی والدہ کی بات مانتے ہیں، والدہ نے نوازشریف کو کہا کہ شہبازشریف کی بات مان لو،

مریم میری بھی لاڈلی ہے، لیکن مجھے اس عمر میں مزید یہ دن نہ دکھاؤ۔ جتنا پیسہ حکومت مانگ رہی ،
انہیں دے دو۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے جیل میں جانے کے بعد سے ہی ڈیل کے حوالے سے کافی
قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے کچھ صحافیوں نے تو یہاں تک دعویٰ کر رکھا ہے کہ
حکومت سات سو عرب مانگ رہی ہے اور جیل میں اسیر سیاسی قیادت پانچ سو ارب دینے پر رضامند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں