مَردوں کی بات میں نہیں بولتے۔عامر لیاقت(Aamir Liaquat Husain) کا بلاول بھٹو کو جواب

Aamir Liaquat Husain

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر کئی سیاسی رہنماؤں کا ردِ عمل سامنے آیا
ہے۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مخالفین نے بھی سراہا ہے کیونکہ عمران خان نے
اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کو خوب اجاگر کیا۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے
وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مایوس کن قرار دے دیا۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا
کہ مایوس وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خود ارادیت کے لیے
مضبوط کیس پیش نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قسمت کا فیصلہ اسلام آباد اور دہلی نہیں بلکہ کشمیری عوام کو کرنا چاہئیے۔

مقبوضہ کشمیر(jammu kashmir) میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم پاکستان کے حق میں نعرے

تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت(Aamir Liaquat Husain) نے بھی بلاول بھٹو پر تنقیدی وار کیا ہے۔سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ
مَردوں کی بات میں نہیں بولتے!

مزید عامر لیاقت(Aamir Liaquat Husain) کا ٹویٹ
عمران خان!
مجھے ناز ہے
کہ تم میرے لیڈر ہو
اور میرے وطن کے وزیر اعظم ہو!
اللہ تمہیں سلامت رکھے
تم پر سلامتی ہو
تم پر میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر کرم یوں ہی بنی رہے
میں تمہارے ساتھ
میری دعائیں تمہارے ساتھ !!
جیتے رہو دوست، رہبر، رہنما!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں