ہنگو(Hangu) کے علاقے زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 4 زخمی ہوگئے

Hangu

ہنگو(Hangu) کے علاقے زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
مرنے والوں میں 1 سالہ بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ زرگیری جا رہی تھی کہ ڈسرکٹ ہنگو(Hangu) کے علاقے میں حاجی شکیل کی
جانب سے اس پر فائرنگ کی گئی، تاہم فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی واقعہ پرانی دشمنی
کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ مسافر کوچ حاجی حبیب کی تھی۔ جس کا حاجی شکیل
سے تنازعہ چل رہا تھا۔

مَردوں کی بات میں نہیں بولتے۔عامر لیاقت(Aamir Liaquat Husain) کا بلاول بھٹو کو جواب

مسافر کوچ میں 15 سے 18 مسافروں کی گنجائش تھی۔ مرنے والوں میں ایک سالہ بچے اور خاتون
بھی شامل ہیں۔ جاں بحق دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال
ہنگو منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سما سے خصوصی گفت گو میں ڈی پی او احسن اللہ خان کا کہنا تھا کہ حملہ اور کی گرفتاری کیلئے
علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں