مقبوضہ کشمیر(jammu kashmir) میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم پاکستان کے حق میں نعرے

jammu kashmir

مقبوضہ کشمیر(jammu kashmir) میں بھارتی جبری پابندیوں کو آج 56 روز ہوگئے، صورہ میں سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے،
وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کی آواز بننے پر مقبوضہ کشمیر(jammu kashmir) میں
وزیراعظم عمران خان کے نعرے گونج اٹھے،
صورہ میں سیکڑوں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے تھام کر بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔ وادی کے نوجوانوں نے
عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔ کشمیری نوجوان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
کہ اللہ کے بعد عمران خان پر بھروسہ ہے۔

بھارتی فوج نے وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں،
56 روز سے انٹرنیٹ موبائل سروس اور کاروبار بند ہیں جبکہ ہزاروں نوجوانون کو کالے قانون پبلک سیفٹی
ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر(jammu kashmir) کے نوجوانوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔کشمیری نوجوان نے
وزیراعظم عمران خان کا شکریہ
ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد عمران خان پر بھروسہ ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
عمران خان نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق
میں آواز اُٹھائی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مودی حکومت کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بات کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان(prime minister of pakistan imran khan) کا تاریخی خطاب

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے 50 روز سے زائد
جاری کرفیو اٹھائے، کیا اقوام متحدہ ایک ارب 20 کروڑ لوگوں کو خوش کرے گا یا عالمی انصاف کو
مقدم رکھے گا؟ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرض کریں کہ ایک ملک اپنے پڑوسی سے
سات گنا چھوٹا ہے، اسے دو آپشنز دیے جاتے ہیں، یا تو وہ سرنڈر کردے یا پھر اپنی آزادی کیلئے آخری
سانس تک لڑے، ایسے میں ہم کیا کریں گے؟ میں خود سے یہ سوال پوچھتا ہوں، اور میرا یقین ہے
کہ لا اله الا الله ہم لڑیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر(jammu kashmir) میں 80 لاکھ افرادکو جانوروں کی طرح بند کیا ہوا ہے، یہ نہیں سوچا گیا
کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھے گا تو کیا ہوگا۔ دنیا نے حالات جان کر بھی کچھ نہیں کیا کیونکہ بھارت
ایک ارب سے زیادہ کی منڈی ہے۔ وزیراعظم نے خبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھنے پر خونریزی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں