maya ali
اداکارہ مایا علی(maya ali) نے کہا کہ زندگی کے تلخ تجربات سے مایوس نہیںہوتی ہوں۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے تلخ تجربات سے مایوس نہیں ہوتی ہیں بلکہ ان کا بہادری سے مقابلہ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کو اس کے مطابق زندگی نہیں ملتی ہے ،سب کہیں نہ کہیں اسے بہتر
بنانے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں اور انہوں نے زندگی میں پیش آنے والے حادثات کے بعد خود کو
متوازن رکھنے کی بہت کوشش کی ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہاگر شائقین ان کے کا م کو نہ سراہتے
تو وہ آج اس مقام پر نہ ہوتیں اور وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنے مداحوں کی بدولت ہیں ۔