جے یوآئی (ف)کے آزادی مارچ کیخلاف درخواست:اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ(islamabad high court) نے جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی مارچ کیخلاف
درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر کل
سماعت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل ہونے والے کیسز کی کازلسٹ
جاری کردی ہے۔کازلسٹ میں مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی مارچ کیخلاف درخواست
سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ(islamabad high court) کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔درخواستگزار نے
مئوقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔سپریم
کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ(islamabad high court) نے دھرنے مختص جگہ پرکرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے جمعیت علماء اسلام(ف) کے تمام مدارس کی فہرست مانگ لی،
مدارس میں معلمین اور طلباء کے کوائف بھی فراہم کیے جائیں، وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں
کو مراسلہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے27اکتوبر کو احتجاجی مارچ کے اعلان کے بعد
وفاقی وزارت داخلہ اور سکیورٹی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ایک طرف جمعیت علماء اسلام ف
کے آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں،دوسری جانب حکومت نے احتجاجی یا آزادی مارچ اور
دھرنے کے خلاف اپنی حکمت عملی بھی بنانا شروع کردی ہے۔سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
نے اعلان کررکھا ہے کہ 27اکتوبر کو 15لاکھ لوگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

چیئرمین نیب(chairman nab) نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم لاہور سے شروع ہو کر اسلام آباد پہنچتا ہے

جے یوآئی ف کی قیادت کا کہنا ہے کہ ہم نے فی الحال آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے ۔
لیکن اس آزادی مارچ کو کتنی طول دینی ہے یاپھر دھرنا یا لاک ڈاؤن کرنا ہے اس کا فیصلہ
وقت اور حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔لیکن وزیرداخلہ اعجاز شاہ اپنے ٹی وی انٹرویوز میں
واضح کہہ چکے ہیں کہ آزادی مارچ کو روکا جائے گا، پہلا آپشن پولیس ہوگی جبکہ آخری آپشن فوج ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخواہ وزیراعلیٰ بھی اعلان کرچکے ہیں کہ آزادی مارچ کے شرکاء کو صوبے
سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جمعیت علماء اسلام بڑی اسٹریٹ پاور
ہے اسی کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے اور آزادی مارچ
کا اثر زائل کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے۔وزارت داخلہ نے
جمعیت علماء اسلام(ف) کے تمام مدارس کی فہرست مانگ لی، مدارس میں معلمین اور طلباء کے
کوائف بھی فراہم کیے جائیں، وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے
میں صوبوں سے جے یوآئی ف کے ملک بھر میں موجود تمام مدارس کی تعداد اور مدارس میں معلمین
اور طلباء کا ڈیٹا اکٹھا کرکے فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں