کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے اور سپر فٹ رہنے کے لیے غذا پر توجہ دینا اہم ہے:ماہر غذائیات جویریہ محمود(Dr. Javeria Mehmood)

Dr. Javeria Mehmood

ماہر غذائیات جویریہ محمود(Dr. Javeria Mehmood) کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے اور سپر فٹ رہنے کے
لیے غذا پر توجہ دینا نہایت اہم ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں کھلاڑیوں کی اکثریت کے پاس اتنے وسائل نہیں
ہیں کہ وہ بہتر غذا لے سکیں۔ جو وسائل رکھتے ہیں ان میں شعور کی کمی ہے۔عالمی معیار کی فٹنس کا
حصول اچھی اور مناسب غذا کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ پلیئرز کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ انہوں نے کس وقت
کیا کھانا ہے کتنی مقدارمیںپروٹین کی ضرورت ہے کون سی اشیاء جلد توانائی بحال کرتی ہیں۔

اس بارے میں پلیئرز کو مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔ ہمارا مسئلہ یہ بھی ہے کہ کھیلوں کی تنظیموں کے پاس
بھی اتنے وسائل نہیں کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے سائنسی اصولوں کے مطابق غذا کا بندوبست کر سکیں۔ ہر
شخص کو اپنی غذا کے بارے مکمل آگاہی ہونی چاہیے کھلاڑیوں کا کام مختلف ہے ان کے کھانے میں
کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ دنیا بھر میں اتھلیٹس کی غذا پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ بہتر
فٹنس اور انجری سے جلد ریکوری بھی اچھے ڈائٹ پلان کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان میں ایسے لوگوں
کی تعداد کم ہے جو اچھی غذا خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو صلاحیت رکھتے ہیں ان میں شعور
کی کمی ہے۔ جب تک کم عمری سے ہی اچھی غذا پر توجہ نہیں دی جائیگی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

سنچریوں کے ریکارڈ میں بابر اعظم(babar azam) نے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا

نوجوان نسل کا رجحان جنک فوڈ کی طرف ہے۔ نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کم ہونے سے بھی صحت مند
معاشرے کی سوچ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ کھیل کے میدانوں کی جگہ عمارتوں نے لے لی جس سے سپورٹس
اور ہیلتھ کلچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ہمیں غذا کے بارے میں شعور اور آگاہی کیلئے اس شعبے کو
سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ جب تک کھلاڑیوں کو یہ اندازہ نہیں ہو گا کہ ٹریننگ سے پہلے کیا کھانا ہے اور بعد
کس چیز کی ضرورت ہے اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں