معصوم بچوں کے والدین کو قتل کرنے والے ملزمان بری،سانحہ ساہیول(saniha sahiwal)

saniha sahiwal

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال(saniha sahiwal) مقدمے میں نامزد تمام 6 ملزمان کو
شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے.جب بھی ظلم کی انتہا کی بات آئے گی تو سانحہ ساہیوال(saniha sahiwal) لوگوں کے
ذہنوں میں ضرور آئے گا۔یہ وہ سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل
کر دیا گیا تھا،آج ان ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے جس کا سوشل میڈیا پر سخت
ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

عمران صاحب کا ٹویٹ پاکستانی قوم کی جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کا محض ڈرامہ:مریم اورنگزیب(maryam aurangzeb)

صارفین نے وزیراعظم عمران خان کا ان کا پرانا بیان یاد دلا دیا ہے۔جس میں عمران خان نے
کہا تھا کہ ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابلِ فہم ہے۔
میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں
کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا
اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں