lahore chamber
لاہور چیمبر(lahore chamber) کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر
میاں زاہد جاوید احمد نے سڑکوں کی بندش کے لیے کنٹینرز پکڑنے کے عمل پر تشویش
کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ اگر بہت ضروری ہو تو صرف خالی
کنٹینرز استعمال کیے جائیں اور وہ بھی زیادہ عرصہ کے لیے نہیں وگرنہ تجارتی مال کی
آمد و رفت شدید متاثر ہوگی۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا لاہور چیمبر(lahore chamber) کو بہت سی شکایات موصول
ہورہی ہیں کہ مصنوعات، خام مال یہاں تک کہ کیمیکلز سے بھرے کنٹینرز بھی پکڑے جارہے
ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف کاروباری شعبہ کو بھاری نقصان ہوگا بلکہ بہت سے انڈسٹریل
کیمیکلز آتشگیر ہونے کی وجہ سے کسی بڑے سانحہ کا خطرہ بھی ہے۔
ٹویوٹا(toyota) کرولا گاڑی بنانے والی کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا
لاہور چیمبر(lahore chamber) کے عہدیداروں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تجارتی سامان والے کنٹینرز پکڑ
لیے جانے سے تاجر، بالخصوص ایکسپورٹرز بہت پریشان ہیں کیونکہ برآمدی کنسائنمنٹس میں
تاخیر اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے لہذا تمام معاملات
کو دانشمندی سے کنٹرول کرنا ہوگا۔ انہوں نے سیاستدانوں پر بھی زور دیا کہ وہ بات چیت کے
ذریعے اپنے مسائل حل کریں تاکہ ملک میں انارکی نہ پھیلنے پائے۔