Alpha Bravo Charlie
پاکستانی تاریخ کا سب سے معروف ترین ڈرامہ “الفا براوو چارلی(Alpha Bravo Charlie)” ایک بار پھر
سے شروع ہونے والا ہے؟ “کیپٹن کاشف، کیپٹن گل شیر اور کیپٹن فراز” دوبارہ
سے ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے ، پاک فوج سے حال ہی میں ریٹائر ہونے
والے کرنل خان نے تصدیق کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور ڈرامے ‘الفا براوو چارلی(Alpha Bravo Charlie)’ کا
نقش لوگوں کے ذہنوں میں تاحال موجود ہے، یہ ڈرامہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات
عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے تیار کیا گیا تھا، جس میں 3 دوستوں کی
کہانی بیان کی گئی جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔
کاشف کی فوج کو خیرباد کہہ دینے کی خواہش اور فراز کی اپنے دوست
کو بیدار کرنے کے لیے کی جانے والی شرارتیں آپ کو اس وقت تک اسکرین
پر نظریں جمائے رکھنے پر مجبور کردیں گی جب تک کہ سنجیدہ معاملات
شروع نہیں ہو جاتے۔ اسی طرح شرارتی کاشف کا سیاچن گلیشیئر پہنچ کر
بتدریج سنجیدہ ہونا اور اپنے ملک کے لیے جان کو داﺅ پر لگا دینے کی
ادا تو سب پر جادو سا کر دیتی ہے۔ گل شیر بوسنیا میں اپنے فرائض کی
ادائیگی کے دوران شہید ہوتے ہیں جبکہ فراز جنرل کے عہدے تک
پہنچتے ہیں-
معروف گلوکار ابرار الحق(abrar ul haq) کے پنجانی گانے ’بلو‘ کی دھوم،کوک سٹوڈیو کے 12ویں سیزن میں
جبکہ چوتھا مرکزی کردار شہناز کا تھا۔ پاک فوج کے لیے دل میں محبت جگانے
والی اس سیریل نے اپنے دور میں ہر طرح کے ریکارڈز توڑ دیئے تھے اور
اب بھی اس کی مقبولیت برقرار ہے۔ الفا براوو چارلی(Alpha Bravo Charlie) کو نشر ہوئے 21 سال
ہونے والے ہیں، تو اب بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس ڈرامے کا اگلا
حصہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تصدیق تو نہیں ہو سکی، لیکن کیپٹن
گل شیر کا کردار نبھانے والے کرنل ریٹائرڈ قاسم نے تصدیق کی ہے تینوں
دوست ایک مرتبہ پھر ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس کی تفصیلات
جلد سامنے آ جائیں گی۔ کیپٹن گل شیر کا کردار نبھانے والے کرنل ریٹائرڈ
قاسم حال ہی میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔