police
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزاسلام آباد کی سڑک پر چلتی گاڑی
میں نازیبا حرکات کرنے والے جوڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی
جس پر اب پولیس(police) نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ موٹر وے پولیس
کے بیٹ افسر خضر حیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
خضر حیات نے پولیس(police) کو بتایا کہ جوڑا گاڑی میں فحش حرکات کر رہا تھا۔
یہ واقعہ ان کی بیٹ میں پیش آیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی بلیو ایریا کے
دانش نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔جب کہ مقدمے میں خاتون کو بھی
ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔فحش حرکات کا یہ مقدمہ زیر دفعہ 294 میں درج کیا گیا
ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سڑک پر چلتی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر
ایک جوڑا نازیبا حرکات کر رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے آنے والی گاڑی
میں موجود شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کردی۔