Rabi’ al-awwal
تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی
صدارت میں ربیع الاول(Rabi’ al-awwal) کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا
اجلاس ہوا۔ ڈویژنل زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے چاند کی شہادتوں سے
متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔
ریمپ پرواک کرتی ماڈلز(models) کے بیک گراؤنڈ میں ’’اللہ ہو‘‘ پڑھے جانے پرشدید تنقید
تاہم ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
جس کے باعث چاند دیکھنے میں مشکل پیش آئی۔ زونل کمیٹی اسلام آباد کے
مطابق وفاقی دارلحکومت میں ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
جس کے تحت 30 اکتوبر کو یکم ربیع الاول(Rabi’ al-awwal) جبکہ ملک بھر میں
جشنِ آمد رسول ﷺ مرحبا 12ربیع الاول کی خوشیاں 10 نومبر بروز اتوار
کو بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائیں گی۔ سرکاری طور
چاند دیکھنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین
مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی
پیدائش 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پرہوئی، اور چاند 29 اکتوبر کو
غروب ٓفتاب کے بعد 72 منٹ تک افق پر موجود رہا۔