dollar
تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے
مطابق ڈالر(dollar) 155.70 روپے میں فروخت ہوا۔ جو کہ گذشتہ روز 155.90 روپے
میں فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح انٹربینک میں ڈالر 155.65 روپے میں فروخت
ہوا۔رواں سال اپریل میں ڈالر 164 روپے تک پہنچ گیا تھا اور گذشتہ چھ ماہ کے
دوران ڈالر(dollar) کی قیمت میں 8روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
چین اور امریکہ(China–United States relations) کے حکام باہمی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی
ڈالر(dollar)کی قیمت میں مزید7پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت
میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان
کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے
کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید7پیسے کی کمی ریکارڈ کی
گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے
گھٹ کر155.73روپے اورقیمت فروخت155.90روپے سے گھٹ کر155.82روپے ہوگئی۔