پاکستان اب جنوبی افریقا(South Africa) کی میزبانی کا خواہاں

South Africa

لاہور میں مقامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں پی سی بی کے
چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر تیز
ہوتا جارہا ہے، بنگلا دیش کی ویمن اور انڈر 16 ٹیموں کی آمد خوش آئند ہے،
دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کے آنے کے حوالے سے بھی
مثبت اشارے ملے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا(South Africa) کے
ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی بات چل رہی ہے، ملک میں انٹرنیشنل
کرکٹ مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے۔

قومی اوپنر شرجیل خان(sharjeel khan) پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں گے

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے۔
وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کی میزبانی پاکستان ملائیشیا
میں کرے گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں