ایڈوبی(adobe) کا چہرے کی تصاویر میں تبدیلیوں کو شناخت کرنے والے سافٹ وئیر کا عملی مظاہرہ

adobe

ایڈوبی(adobe) نے ProjectAboutFace سافٹ وئیر کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ یہ سافٹ وئیر
چہرے کی تصاویر میں کی جانے والی تبدیلیوں کو ختم کر سکتا ہے۔یہ تیکنیک
ایک الگورتھم کے ساتھ کام کرتی ہے، جسے Face-Aware Liquify سے
شناخت کرنے کی تربیت کی گئی ہے۔
یہ سافٹ وئیر ٹول بیکرلے یونیورسٹی اور ایڈوبی ریسرچ کی تحقیق کی بنیاد
پر بنایا گیا ہے۔ سافٹ وئیر پتا لگاتا ہے کہ تصویر کے پکسل کمپریسڈ ہیں
یا پھٹے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ(whatsapp) میں اب کافی بہتر نئے طریقے

یہ آپریشن Face-Aware Liquify ٹول کا نتیجہ ہے۔ اسے فوٹو شاپ اور
دوسرے فوٹو گرافی سافٹ وئیر میں چہرے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے
استعمال کیا جاتا ہے۔
ایڈوبی(adobe) کے مطابق یہ سافٹ وئیر اُن تبدیلیوں کا بھی پتا چلا سکتا ہے، جو
انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتیں۔ یہ ٹول بتاتا ہے کہ تصویر کو کتنے
فیصد تبدیل کیا گیا ہے اور یہ تبدیلیاں کہاں کہاں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں