سنی دیول(sunny deol) حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ

sunny deol

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گروونانک کے550 ویں
یوم پیدائش کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لیے بھارت
سے آنے والے وفد میں من موہن سنگھ، سدھو اور دیگر کے ہمراہ اداکار
سنی دیول(sunny deol) بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اداکار سنی دیول(sunny deol) نے اپنی کئی فلموں میں پاکستان سے بے
پناہ نفرت کا اظہار کیا ہے، جن میں فلم ’غدر‘ اور ’بارڈر‘ شامل ہیں لیکن
حقیقت میں پاکستان آنے کے بعد یہاں سے ملنے والی محبت کے وہ گرویدہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول کرتارپور راہداری کی
افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد جب بھارت واپس گئے تو ایک بھارتی
چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کے
گن گانے شروع کردیئے۔

شریف خاندان(shareef khandan) کی ڈیل ہوئی تو وہ ایک “عمرہ رسیدہ بڑے” سے ہوئی

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ اُنہیں
پاکستان جانا بہت اچھا لگا، وہاں سب لوگوں نے اُنہیں بہت پیار دیا۔ یہ
امن کی نئی شروعات ہے اور میں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح
پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔

ایک اور صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول(sunny deol) نے کہاکہ آپ
نے دیکھا ہے ٹی وی پر لوگ بہت پیار کرتے ہیں، دونوں ممالک میں
یہ بہت اچھی شروعات ہے لڑنے کا کیا فائدہ پیار ہی پیار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں