اب ہالینڈ(Netherlands) کی ملکہ بھی پاکستان آئیں گی

Netherlands

اطلاعات کے مطابق ہالینڈ(Netherlands) کی ملکہ میکسیما 25 سے27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ان کا یہ دورہ اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ہوگا۔

دورے کے دوران ملکہ میکسیما مالیاتی سروسز تک رسائی میں پیش
رفت پربات چیت کریں گی اور وہ یہ دورہ حکومت پاکستان کی دعوت پر کررہی ہیں۔

ملکہ میکسیما کی وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور
دیگر حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

اسپین(Spain) میں جنسی تعلقات کے ذریعے ڈینگی پھیلنے کا انکشاف

اس سے قبل وہ فروری 2016 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

یاد رہےکہ قبل ازیں برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان آیا تھا۔
شہزادی ڈیانا کے بیٹے پرنس ولیم اور بہو کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر 14 اکتوبر
کی رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے تھے، ان کا یہ دورہ 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں