شین واٹسن(shane watson) پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لیے بیتاب

shane watson

ایک انٹر ویو میں شین واٹسن(shane watson) نے کہا ہے کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان
میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں،گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول
دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا،
سکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں،
جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروںکی بڑی تعداد موجود ہے، ان کے سامنے ایکشن
میں نظر آنے کیلئے بیتاب ہوں۔

معلوم نہیں کہ لوگ مجھ سے اتنا خفا کیوں رہتے ہیں،احمد شہزاد(ahmed shehzad)

ایک سوال پر آسٹریلوی آل راﺅنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے،
کرکٹ خاص طور بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے، گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل تھیں،امید ہے کہ اس
بار بھی ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوجائیں گے۔شین واٹسن(shane watson) نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ
میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا ہے، ایونٹ میں ورلڈکلاس کرکٹرز شریک ہیں،مختصر
ترین فارمیٹ جسم پر بھی زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا،شائقین بھی لطف اندوز ہوتے ہیں،
ہماری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اچھا پرفارم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں