نواب خاندان کے فرد کو علیزے شاہ(alizeh shah) پسند آ گئی

alizeh shah

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواب سر صادق محمد خان عباسی کے
خاندان کے چشم و چراغ 60 سالہ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ عہد وفا
میں کام کرنے والی 19 سالہ اداکارہ(دعا) علیزے شاہ(alizeh shah) سے شادی کی
خواہش کا اظہار کردیا۔
شکیل عباسی نے کہا کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی، شادی نہ کیے
جانے کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ اب تک زندگی میں کوئی لڑکی پسند
ہی نہ آئی تھی اب ڈرامہ عہد وفا دیکھا تو اس میں دعا کا کردار کرنے
والی لڑکی علیزے شاہ(alizeh shah) پسند آئی ہے اگر وہ مجھ سے شادی کرے تو میں
اسے حق مہر کے عوض 5 ہزار تولہ سونا دینے کو تیار ہوں جس کی
مالیت تقریباً 44 کروڑ روپے بنتی ہے ۔

میں اپنی فیملی سے ہمیشہ دور رہی، اداکارہ فریال محمود(faryal mehmood)

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار تولہ سونا کا بندوبست کرنے کے لیے انہیں صرف
دو ماہ کی مہلت درکار ہوگی۔ واضح رہے کہ مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی مشترکہ پیشکش عہدوفا کی پہلی ہی قسط نے
ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ مذکورہ ڈرامہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں
زیر تربیت چار دوستوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کی خاطر کوئی بھی
قربانی دینے کو تیار ہیں۔
ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔ عثمان خالد بٹ،
احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ(alizeh shah)،
حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ناظرین
کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل عہد وفا بھی ماضی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل الفا براوو چارلی
کی طرح ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں