وزیراعظم عمران خان(pm imran khan) کے ٹیکس کی تفصیلات، کتنا ٹیکس دیتے ہیں

pm imran khan

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان(pm imran khan) نے اب تک کسی ایک سال میں
زیادہ سے زیادہ ٹیکس 18 لاکھ 83 ہزار 33 روپے 2010ء میں ادا کیا جب
کہ 2011ء میں انہوں نے 5لاکھ 62 ہزار 554 روپے ٹیکس قومی خزانے
میں جمع کرایا۔
ان برسوں کے دوران کچھ سال انہوں صرف کچھ سو روپے ٹیکس بھی
جمع کروایا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل بابر ستار نے گذشتہ روز
عدالت میں کچھ سوالات اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کے موکل (جسٹس فائر عیسیٰ)
کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان(pm imran khan) سے بھی زیادہ ٹیکس دیا۔انہوں نے 2017ء
کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اس سال صرف
ایک لاکھ تین ہزار 700 اور 63 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایک ماہ دھرنا دے کردکھاتے تومیں مان جاتا،عمران خان(imran khan)

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایسا شخص جو خود بہت کم ٹیکس ادا کرتا
ہو وہ دوسروں پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ
میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس نظام میں رجسٹریشن
کے بعد اب تک ہر سال کتنا کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔اس میڈیا رپورٹ میں
اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ان 25سالوں کے
ریکارڈ میں اپنے بچوں اور سابقہ بیویوں کے بینک اکاؤنٹس اور بیرون
ملک اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
واضح رہے کہ ایسا ہی سوال جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے سپریم کورٹ
میں وزیراعظم کی مشاورت سے اپنے خلاف دائر کیے گئے ریفرنس پر
صدر مملکت کو لکھے گئے اپنے خط میں بھی اُٹھایا تھا۔عمران خان نے
21 جون 1995ء کو برطانوی خاتون جمائمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی
تھی لیکن 22 جون 2004ء میں ان میں علحیدگی ہو گئی۔اس کے بعد انہوں
نے 6 جنوری 2015ء میں ریحام خان سے شادی کا اعلان کیا لیکن 30 اکتوبر
2015ء میں دونوں میں علحیدگی ہو گئی۔وزیراعظمم عمران خانا نے 18 فروری
کو بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی تھی۔واضح رہے
کہ وزیراعظم عمران خان(pm imran khan) کے دو بیٹے بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں