وزیراعظم عمران خان نے ٹاسک جہانگیر ترین(jahangir tareen) کو سونپ دیا

jahangir tareen

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ناراض اتحادیوں کو منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹاسک جہانگیر ترین(jahangir tareen)کو سونپ دیا۔
جہانگیر ترین(jahangir tareen) کی
سربراہی میں حکومتی وفد آج ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کرے گا۔ملاقات میں
ایم کیو ایم کے تحفظات پر بات چیت ہو گی۔
ایم کیو ایم کے بعد دیگر اتحادیوں سے بھی بات ہو گی۔اس سے قبل نجی
ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے اتحادی جماعتوں
کی بلیک میلنگ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور ان کے مطالبات منظور کرنے
کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق اور
ایم کیو ایم کو مزید ایک، ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں اقتدار کی جنگ شروع،نئے وزیراعلیٰ(chief minister) کون

آئندہ چند روز کے دوران وفاقی کابینہ میں مزید رد و بدل کیا جائے گا اور
اتحادیوں کو مزید وزارتیں ملیں گی۔ تاحال یہ تو معلوم نہیں کہ مسلم لیگ ق اور
ایم کیو ایم کو مزید کون سی وزارتیں ملیں گی، امکان ہے اس حوالے سے
حکومت جلد باقاعدہ اعلان کرے گی۔جب کہ دوسری جانب کچھ روز قبل اسپیکر
پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ حکومت میں شامل اتحادیوں
میں اختلاف پیدا کرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی اور ایسا
کرنے والے ناکام رہیں گے، ہم حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے انشاء اللہ
کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کر سکتا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے
ہم نے ہمیشہ درست بات کی ہے اور دھرنوں کے دوران بھی ٹکراؤ روکنے
کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جبکہ نوازشریف کے معاملے پر بھی جو کہا
وہ وزیراعظم عمران خان کے فائدے کیلئے کہا۔چودھری پرویزالٰہی نے
مزید کہا کہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کیلئے دھرنے کے دوران
مولانا فضل الرحمن سے رابطے کیے تھے جو درست ثابت ہوئے اور
دھرنوں میں امن و امان برقرار رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان
اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں